پاکستان: کورونا کی دوسری لہر میں تیزی، 2 ماہ بعد مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد

Share
پاکستان: کورونا کی دوسری لہر میں تیزی، 2 ماہ بعد مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 27953 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1123 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے۔
اس طرح ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے زائد رہی جو ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد 4فیصد سے اوپر گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 6835 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 35093 تک جا پہنچے ہیں۔
اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 461 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 146331 ہوگئی ہے جب کہ 2631 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 104554 ہے اور 2365 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 15954 اور ہلاکتیں 151 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 39649 اور 1279 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 4237 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 95 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4297 اور 92 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 20089 ہے اور اب تک 222 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا اندازہ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح سے لگایا جاسکتا ہے۔
31 اکتوبر کو کورونا کے 27 ہزار 665 ٹیسٹ کیے گئےتھے اور ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ساڑھے 3 فی صد سے زیادہ رہی، میر پور آزاد کشمیر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ 19.51 فیصد، ملتان میں 17.19 ، مظفر آباد 12.5، اسلام آباد میں 5.74، لاہور میں 2.94، کراچی 8.25 ، کوئٹہ 4.21 اور پشاور میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.94 فیصد رہی۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک