پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

Share
پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر کے باعث پاکستان میں عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ملک میں کورونا مریضوں کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1313 مریض سامنے آ گئے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز 18 افراد کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 867 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں دو نومبر کو 26 ہزار 565 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ پاکستان میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں عوام نے سمجھا کہ کورونا ختم ہو گیا ہے اور حفاظتی تدابیر پر عمل بالکل کم ہو گیا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ستمبر کے آغاز سے اب تک مثبت کیسوں کی شرح اور اموات میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا امید ہے ایسی صورتحال میں نہیں جائیں گے کہ انتہائی اقدامات اٹھانا پڑیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ کچھ عرصے کے بعد شادی کی تقریبات آوٹ ڈور کی جائیں، اس سے خطرہ کم ہو سکتا ہے، حکومت کازیادہ زور ماسک کی پابندی پر ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک