پشاور میں تین احمدی گھروں پر فائرنگ

Share
پشاور میں تین احمدی گھروں پر فائرنگ

پشاور (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 12 اور 13 مارچ کی درمیانی رات تین احمدی گھروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تھانہ بازید خیل بڈھ بیر پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
پولیس کے مطابق، تین گھروں کے داخلی دروازوں پر 13 گولیاں برسائی گئیں۔
جماعت احمدیہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ مذکورہ علاقے میں پچھلے ماہ ایک احمدی ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو ان کے کلینک میں قتل کر دیا گیا تھا جب کہ علاقہ مکینوں نے حملہ آور کو موقعے پر پکڑ لیا۔
تازہ واقعے کے حوالے سے جماعت احمدیہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملک میں عمومی اور پشاور میں خاص طور پر احمدیوں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں شدت آ گئی ہے اور گذشتہ چند ماہ میں یہ نواں ایسا حملہ ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گذشتہ ماہ ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد احمدیوں کے خلاف ایک جلوس بھی نکالا گیا تھا جس میں انہیں علاقہ چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک