پاکستان میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ ایک مرتبہ پھر پولیس کی موجودگی میں توڑ دی گئی

Share
پاکستان میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ ایک مرتبہ پھر پولیس کی موجودگی میں توڑ دی گئی

نیو یارک (ویب ڈیسک) پولیس کی موجودگی میں ایک ہجوم نے چک 604 تھانہ چوک سرور ضلع مظفر گڑھ میں احمدی مسجد کے مینار اورمحراب کو شہید کر دیا۔ مزید براں پولیس نے موقع پر موجود 5 احمدیوں کو بلاجواز غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا۔جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان نےپولیس کی موجودگی میں ہجوم کی جانب سے مینار اور محراب کی مسماری کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان میں احمدیوں کے انسانی حقوق کی صورتحال کی وضاحت کرتا ہے کہ نہ صرف احمدیوں کاجان ومال بلکہ احمدیوں کی مساجد بھی محفوظ نہیں ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2014ء کے تاریخ ساز فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ نے پاکستان میں بسنے والی مذہبی برادریوں کی عبادتگاہوں کے تحفظ کے لئے 8 نکات پر مشتمل رہنما ہدایات جاری کی تھیں۔ ترجمان نے پولیس کی موجودگی میں احمدی مسجد کے مینار اور محراب کی مسماری کوآئین پاکستان کے آرٹیکل 20 اور عدالت عالیہ کے فیصلہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ 17؍ مارچ کو گرمولہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ میں بھی شر پسند عناصر کی خوشنودی کی خاطر غیر قانونی طور پراحمدی مسجد کے مینار مسمار کر دیے تھے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ پولیس کو غیر قانونی اقدامات سے روکا جائے اور کسی الزام کے بغیر حراست میں لئے گئے 5احمدیوں کو رہا کیا جائے.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک