چنیوٹ شوہر کے سامنے بیوی کیساتھ زیادتی کا واقع پھر 16 سالہ لڑکے کی 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی

Share
چنیوٹ شوہر کے سامنے بیوی کیساتھ زیادتی کا واقع پھر 16 سالہ لڑکے کی 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی

چنیوٹ (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے. جہاں سولہ سالہ نوجوان نے تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ تھانہ صدر کے نواحی علاقے جمال جتی میں پیش آیا۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ صابر نے گھر کے باہر کھیلتی ہوئی بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا۔ جبکہ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یادرہے کہ کچھ دن قبل ہی چنیوٹ میں بااثر افراد نے اسلحہ کے زور پر خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کا دلخراش واقع بھی پیش آیا۔ بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد میں جاوید طاہر، فضل اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔ افسوسناک واقعہ تھانہ بھوانہ کے علاقہ امیں پور روڈ کے قریب پیش آیا۔
متاثرہ خاتون کے شوہرنے بتایا کہ وہ اور اس کی بیوی عاصمہ بی بی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ امین پورہ روڈ کے قریب بااثر ملزمان نے موٹر سائیکل کو روکا اور عاصمہ بی بی کو اسلحے کے زور پر کچھ فاصلے پر لے گئے اور جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔
ان دونوں واقعات کے ملزمان کو تا حال چنیوٹ پولیس گرفتار نہیں کرسکی۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک