چناب نگر:منڈی میں لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کو جراثیم کش سپرے ضرور کریں، ڈی سی چنیوٹ

Share
چناب نگر:منڈی میں لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کو جراثیم کش سپرے ضرور کریں، ڈی سی چنیوٹ

چناب نگر(غدیر احمد بھٹی سے)منڈی میں لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کو جراثیم کش سپرے ضرور کریں ،منڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی اپنی ٹیموں کو متحرک کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے عید کی لیے لگائی جانے وای منڈی مویشیاں چنیوٹ کے وزٹ کے موقع پر محکمہ لائیو سٹاک کے کیمپ میں موجود عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کے کیمپس کا بھی وزٹ کیا ، انہوں نے منڈی میں دیگر انتظامات کابھی تفصیلی جائزہ لیا اور مناسب ہدایات دیں ، ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں موجود بیوپاری حضرات اور خریداروں سے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی گفتگو کی، انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ آصف اقبال چوہان ،سی اواو میونسپل کمیٹی چنیوٹ انیس عباس و دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے سالڈ ویسٹ سائٹ کا بھی وزٹ کیا ، انہوں نے عید الاضحی پر آلائشیوں کو تلف کرنے کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا ، سی او میونسپل کمیٹی انیس عباس نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے کھدائی والی کرین مشین سے 40فٹ گہرا اور 100فٹ لمبا گڑھا کھودا جا رہا ہے جس میں پورے شہر کے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈال کر پراپر طریقے سے تلف کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے سی او میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر اپنی تمام ٹیموں کو ایکٹیو رکھیں جو بروقت آلائشیں اکٹھی کرکے گاہے بگاہے یہاں لا کر دفن کرتی جائیں تاکہ شہر میں کسی بھی جگہ گندگی، بدبویا تعفن نہ پھیلے ۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک