سرکاری کالج چناب نگر کے گیٹ کے سامنے گندگی کے ڈھیر۔ “ڈی سی چنیوٹ” اور “سی او” چناب نگر خاموش۔

Share
سرکاری کالج چناب نگر کے گیٹ کے سامنے گندگی کے ڈھیر۔ “ڈی سی چنیوٹ” اور “سی او” چناب نگر خاموش۔

چناب نگر میں واقع گورنمنٹ تعلیم السلام کالج اور سکول کے سامنے موجود کھیل کا میدان، آج کل کھیلوں کی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے بجائے ایک وسیع کوڑے دان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کی جانب سے شہر بھر کا کوڑا، کچرا اور دیگر فضلہ اس گراؤنڈ میں پھینکا جا رہا ہے، جس کے باعث نہ صرف طلبہ کے لیے کھیلنے کا ماحول ختم ہو گیا ہے بلکہ خطرناک بیکٹیریا اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

لوکل میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنمنٹ تعلیم السلام کالج چناب نگر کے پرنسپل سرفراز وینس کا کہنا تھا کہ:

"ہم نے بارہا ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کو روکا، مگر وہ اب بھی کوڑا گراؤنڈ میں پھینک رہے ہیں۔ جب ہم نے انتظامیہ سے رابطہ کیا تو کسی نے بھی نوٹس لینا مناسب نہ سمجھا۔ نہ ہمارے پاس اختیار ہے، نہ کوئی سننے والا۔"

پرنسپل کے مطابق، یہ صورتحال نہ صرف طلبہ کی جسمانی نشوونما میں رکاوٹ بن رہی ہے، بلکہ صحت کے سنگین مسائل بھی پیدا کر رہی ہے۔

"صاف ستھرا پنجاب" کا نعرہ شاید صرف مخصوص بازاروں تک محدود ہو گیا ہے، جبکہ نوجوان نسل کی صحت اور ان کی تفریحی جگہوں کی صفائی حکام کی ترجیحات میں شامل نظر نہیں آتی۔

سماجی حلقوں اور عوامی نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور گراؤنڈ کو صاف کروا کر اصل حالت میں بحال کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ طلبہ دوبارہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک