ربوہ: سیلابی خدشات بڑھ گئے، فیکٹری ایریا میں لائف بوٹس اور جیکٹس کا انتظام

Share
ربوہ: سیلابی خدشات بڑھ گئے، فیکٹری ایریا میں لائف بوٹس اور جیکٹس کا انتظام

ربوہ (ویب ڈیسک): دریائے چناب میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے کے باعث ربوہ کے مختلف علاقے سیلاب کے شدید خطرے میں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مقامی ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے مقام پر اس وقت 6 لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، جس کے باعث نچلے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

معلومات کے مطابق فیکٹری ایریا اسلام نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر لائف بوٹس اور لائف جیکٹس کا انتظام کر رکھا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ مقامی خدام نے کہا ہے کہ "اگر خدا نخواستہ ضرورت پیش آئی تو ہم خدمت کے لیے حاضر ہوں گے۔"

پانی کا رُخ درج ذیل علاقوں کی طرف ہے:

نصرت کالونی

وڑائچ ٹاؤن

فیکٹری ایریا

جبکہ دارالعلوم برکات اور دارالشکر جنوبی علُوم سمیت دیگر قریبی علاقوں میں بھی سیلابی خطرات بڑھنے کی اطلاعات ہیں۔

اہلِ علاقہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر حفاظتی اقدامات کریں اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک